توشہ خانہ نیاریفرنس :بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع 

Jul 22, 2024 | 15:10 PM

ایک نیوز:احتساب عدالت نےاڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کر دی۔
 نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون اور اسپیشل پراسیکیوٹر بیرسٹر عمیر مجید کے سربراہی میں عدالت پیش ہوئی، نیب ٹیم کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
 عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، نیب ٹیم نےملزمان کی تفتیش سے متعلق پیش رفت رپورٹ عدالت پیش کر دی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا ۔
ملزمان کی جانب سے ظہیر عباس چوہدری اور سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے ،کیس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔    

مزیدخبریں