سونے کی قیمت میں اضافہ 

Jul 22, 2024 | 14:29 PM

ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 2 لاکھ 51 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔
10گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 2402 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 920 روپے پر مستحکم ہے۔

مزیدخبریں