ہر گیند کو میرٹ پر کھیلا،پارٹنر شپ کو انجوائے کیا: گل فیروزہ ، منیبہ علی

ہر گیند کو میرٹ پر کھیلا،پارٹنر شپ کو انجوائے کیا: گل فیروزہ ، منیبہ علی
کیپشن: Played every ball on merit, enjoyed the partnership: Gul Feroza, Muniba Ali

ایک نیوز:نیپال کے خلاف میچ میں بہترین اوپننگ پارٹنرشپ کرنے والی گل فیروزہ اور منیبہ علی نے  ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف میچ میں گل فیروزہ اور منیبہ علی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کی نو وکٹوں کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ 
دونوں اپنی اس عمدہ پرفارمنس پر خوش ہیں۔
 گل فیروز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہر گیند کو میرٹ پر کھیلا اور مثبت اور جارحانہ حکمت عملی سے بیٹنگ کی۔ منیبہ علی کہتی ہیں کہ انہوں نے اس سنچری پارٹنرشپ میں بہت انجوائے کیا اور گل فیروزہ کو سپورٹ کیا جو پاور پلے میں جارحانہ بیٹنگ کررہی تھیں۔ 
منیبہ علی اور گل فیروزہ کے خیال میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ بہت اہم ہے اور وہ اپنی شاندار پرفارمنس کو جاری رکھنے کے لیے پراعتماد ہیں۔