پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ 
کیپشن: A rise in the value of the dollar against the Pakistani rupee

ویب ڈیسک:کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 51 پیسے کا ہو گیا ہے۔
ایک ہفتے میں دوسری بڑی کرنسیوں کی قیمت میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے ، یورو 76 پیسے سستا ہونے کے بعد 304.24 روپے، برطانوی 1 روپے 91 پیسے کی کمی سے 361.62 روپے پر آگئی۔
 ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 6 پیسے کمی سے 76.29 روپے جبکہ سعودری ریال 7 پیسے کم ہوکر 74.51 روپے پر آگیا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآغاز پر مندی دیکھی گئی ہے ، ہنڈرڈانڈیکس میں 398 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد   مارکیٹ 79 ہزار 719 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔    
سٹاک بروکرز کا کہنا ہےکہ ٹیکنیکل کریکشن اور پیر سے رول اوور ویک بھی مندی کا سببب بنے،منافع کے حصول کیلئے مارکیٹ میں فروخت کا دباو بڑھ گیا۔