پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر پولیس کا چھاپہ،روف حسن گرفتار

Jul 22, 2024 | 12:27 PM

ایک نیوز: پولیس نے  پی ٹی آئی  سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر   روف حسن کو  گرفتار کر لیا ہے ، پی ٹی آئی کا دعوی  ہے کہ روف حسن کو  مرکزی سیکرٹریٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری اب بھی مرکزی دفتر کے باہر موجود ہے۔

تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کو بھی گرفتار کر لیا  گیا، کارکنان کو گرفتار کرکے قیدی وین میں ڈال دیا گیا، پی ٹی آئی سیکرٹریٹ  کے باہر پولیس کی اضافی نفری بھی منگوا لی گئی ہے۔

پولیس نے پی ٹی آئی  سیکریٹریٹ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے،  پی ٹی آئی سیکرٹریٹ  کے باہر پولیس کی قیدی وین بھی پہنچا دی گئی ،میڈیا کو بھی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ  کی طرف جانے سے روک دیا گیا۔

ایس ایس پی حسن جہانگیر ووٹو  کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا،چھاپے کے دوران خواتین پولیس اہلکار بھی ہمراہ تھیں۔

پولیس نے  پاکستان تحریک انصاف سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا۔

بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  رؤف حسن کی طبیعت کی خرابی کے باعث ان کے ہمراہ پولیس لائن  روانہ ہوئے ، چیئرمین پی ٹی آئی کو پولیس نے کہا  کہ آپ کی کسی مقدمے میں گرفتاری مطلوب نہیں آپ روانہ ہوسکتے ہیں۔

  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  کا کہنا ہے کہ  پولیس نے مجھے گھر چھوڑ  دیا ، سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤوف حسن تاحال پولیس لائن میں زیر حراست ہیں۔
 
 

مزیدخبریں