ملک میں موجودہ نظام جاگیردارانہ نظام ہے:حافظ نعیم الرحمن

ملک میں موجودہ نظام جاگیردارانہ نظام ہے:حافظ نعیم الرحمن
کیپشن: The current system in the country is a feudal system: Hafiz Naeemur Rahman

ایک نیوز:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت موجودہ نظام جاگیردارانہ نظام ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جن کو انگریزوں نے غلامی میں جاگیریں دیں یہ ان کی جاگیریں نہیں یہ غریب کسان کی جاگیر ہے، جاگیردارانہ نظام اسٹیبلشمنٹ سمیت حکومت کو بھی ختم کرنا ہو گا ۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے جو ہم سے ٹیکس لیتی ہے ہمارے بچوں کو مفت تعلیم دے پاکستان میں تعلیم کا یکساں نظام ہونا چائیے ،اچھی اور معیاری تعلیم پاکستان کے ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔