معروف امریکی اداکار وٹنی ریڈ بیک انتقال کرگئے

Jul 22, 2024 | 11:31 AM

ویب ڈیسک :امریکا کے مشہور اورمعروف اداکار وٹنی ریڈبیک 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکاروٹنی ریڈ بیک کا کیلیفورنیا کے شہر چیٹس ورتھ میں ہاسپیس کیئر میں کینسر کی وجہ سے انتقال ہوا۔
ریڈبیک نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز مختلف ٹی وی شوز میں شرکت کرکے کیا اور انکے مشہور کرداروں میں سے رائے تھا جو انہوں نےباخوبی احسن طریقے سے نبھایا،انہوں نے اس کردار میں ایک پینٹ بال سپاہی کا کردار ادا کیا جس نے جیسن ووریس پر گولیاں چلائیں اور آخر کار اسے اسکے ہاتھوں قتل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں