دہشتگردی عدالت:شاہ محمود قریشی کی ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد

دہشتگردی عدالت:شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد
کیپشن: Terrorism Court: Shah Mehmood Qureshi's request to appear on video link from Adiala Jail was rejected

ایک نیوز:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نےشاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کریمنل کیس کے ٹرائل میں ذاتی حیثیت میں پیش ہو ں، آئی جی جیل خانہ جات شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرے۔
شاہ محمود قریشی کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور کا سفر بہت تکلیف دہ ہے ، ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرنے کی درخواست منظور کرے،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔