ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں47فیصد کا اضافہ 

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں47فیصد کا اضافہ 
کیپشن: 47% increase in domestic food grain exports

ایک نیوز: ایک سال میں ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں 46.77 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
مالی سال 2023-24 میںغذائی اجناس کی برآمدات 7 ارب 37 کروڑ ڈالر رہیں ،سال 2022-23 میں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 5 ارب ڈالر سے زائد تھا، جون میں غذائی اجناس کی برآمدات میں سالانہ 41.51 فیصد اضافہ ہوا۔
 دستاویز جون میں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 54 کروڑ 39 لاکھ ڈالر ریکارڈ، گزشتہ سال جون میں غذائی اجناس کی برآمدات 35 کروڑ 92 لاکھ ڈالر تھا، ایک سال میں غذائی اجناس کی برآمدات میں چاول سر فہرست رہے، ایک سال کے دوران چاول کی برآمدات میں 82.94 فیصد اضافہ ریکارڈ، ایک سال میں 60 لاکھ 18 ہزار میٹرک ٹن چاول کی برآمدات کی گئیں۔
مالی سال 2023-24 میں چاول کی برآمدات کا حجم 3 ارب 93 کروڑ ڈالر رہا ،جون میں چاول کی برآمدات میں 106.19 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈہوا، جون میں 4 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن چاول بیرون ملک ایکسپورٹ کیے گئے ۔
جون میں چاول کی برآمدات کا حجم 30 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ریکارڈ ،گزشتہ سال جون میں چاول کی برآمدات کا حجم 14 کروڑ 73 لاکھ ڈالر تھا، ایک سال کے دوران 9 لاکھ 35 ہزار ٹن پھل ایکسپورٹ کیے گئے، مالی سال 2023-24 میں پھلوں کی برآمدات میں 21.31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مالی سال 2023-24 میں 12 لاکھ 61 ہزار میٹرک ٹن سبزیاں ایکسپورٹ کی گئیں ،ایک سال کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 43.20 فیصد اضافہ ہوا، دستاویز ایک سال کے دوران 33 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد کی گئی،پاکستان نے ایک سال میں 2 لاکھ 48 ہزار ٹن خشک میوہ جات ایکسپورٹ کیے مالی سال 2023-24 میں خشک میوہ جات کی برآمدات میں 117.18 فیصد اضافہ    ہوا۔