ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآغاز پر مندی دیکھی گئی ہے ۔
ہنڈرڈانڈیکس میں1662 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد مارکیٹ 78 ہزار454 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔
گزشتہ ہفتےکاروبار کےاختتام پر 100انڈیکس 1721 پوائنٹس گر کر 80118 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سٹاک بروکرز کا کہنا ہےکہ ٹیکنیکل کریکشن اور پیر سے رول اوور ویک بھی مندی کا سببب بنے،منافع کے حصول کیلئے مارکیٹ میں فروخت کا دباو بڑھ گیا۔