ایک نیوز: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی کے شعبے میں مسلسل اضافہ ہوا، ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام آئی ٹی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں ۔
گزشتہ مالی سال میں آئی ٹی برآمدات 2.6ارب ڈالر تک رہیں جو رواں سال میں 3.5ارب ڈالر تک بڑھنے کے امکانات ہیں ،حکومت نے اگلے پانچ برس میں آئی ٹی پر مبنی برآمدات کو15ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے ۔
آئی ٹی کے شعبے میں برآمداتی صلاحیات کے پیشِ نظر حکومت نے رواں مالی سال میں 79ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم مختص کی ہے، 79ارب روپے کی اس مختص کردہ رقم میں سے19ارب روپے کراچی اور اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کے قیام میں صرف ہو نگے جبکہ 22ارب روپے پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔
چئیرمین پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اکانومی کی صلاحیات کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے ہمیں آئی ٹی انفراسٹرکچر میں بہتری لانے اور ہنر مند افرادی قوت میں اضافے کی ضرورت ہے۔
جدید صنعتی معیار کے مطابق آئی ٹی کے شعبے کی تعمیر کے لئے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور انٹرنیٹ کی کنکٹیوٹی کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث آئی ٹی کے شعبے میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے اور بہت سے سٹارٹ اپس وجود میں آئے ہیں جو خود کو عالمی سطح پر متعارف کرا رہے ہیں۔
رواں سال آئی ٹی برآمدات 3.5ارب ڈالر تک بڑھنے کے امکانات
Jul 22, 2024 | 10:05 AM