لاہور :پھر بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

Jul 22, 2024 | 09:43 AM

ایک نیوز:آج لاہور میں پھر بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ۔
صبح کے وقت لاہور میں آسمان پر بادلوں کا راج ہے،آسمان پر بادل چھانے سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔صوبائی دارالحکومت کا موسم آج ابر آلود رہے گا، رات میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق  باغوں کے شہر میں آسمان پر بادل موجود رہیں گے، دن کے وقت کہیں کہیں بوندا باندی متوقع  ہے۔

 شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، حبس کی کیفیت سے درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد تک رہے گا، وقفے وقفے سے ہوا چلتی رہے گی، شہر کا ابر آلود موسم چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے ، لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈکس 170 تک ہے۔

کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور جنوب مشرقی زیریں سندھ میں آندھی جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  اسلام آباد میں مو سم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخوا: دیر،چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر ، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، نوشہرہ، صوابی، ہری پور ، خیبر، پشاور،کرم اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 پنجاب راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور راولپنڈی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، رات میں لسبیلہ ، آواران ، خضدار، ژوب اوربارکھان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی برآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں