عالمی رہنمائوں کا بائیڈن کے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کے فیصلے پر ردعمل

Jul 22, 2024 | 09:38 AM

ایک نیوز:کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکا کہنا ہے کہ جوبائیڈن عظیم انسان ہیں،وہ جو کرتے ہیں، ملک کی محبت میں کرتے ہیں۔    
برطانوی وزیراعظم کیئرسٹارمرکا کہنا تھا کہ صدربائیڈن کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں،ان کی بقیہ مدت میں ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔    
سابق امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ صدر بائیڈن کے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کے فیصلے کی تعریف کرتا ہوں،صورتحال آگے مزید خراب ہو سکتی ہے۔
امریکی صدرجوبائیڈن کی انتخابی مہم سے دستبرداری پر روس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صورتحال کی بغور نگرانی کر رہے ہیں،انتخابات میں ابھی 4ماہ باقی ہیں،بہت کچھ بدل سکتا ہے۔
دوسری جانب ہاؤس سپیکر مائیک جانسن کا کہنا تھا کہ صدربائیڈن کو فوری طور پر صدارت سے بھی استعفیٰ دینا چاہیے، بائیڈن صدارتی الیکشن لڑنے کے قابل نہیں تو وہ بطور صدر کام کرنے کے بھی قابل نہیں ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ 5نومبر کی تاریخ اتنی جلدی نہیں آئےگی۔    

مزیدخبریں