ٹرمپ کی مقبولیت کاگراف آسمان کو چھو رہا ہے:رہنماریپبلکن ساجد تارڑ

Jul 22, 2024 | 09:20 AM

ایک نیوز:رہنما ریپبلکن ساجد تارڑکا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کاگراف اس وقت آسمان کو چھو رہا ہے،غزہ اور یوکرین کی جنگیں، چین اور روس کریس سے باہر کھیل رہے ہیں،ان سب مسائل کے قصور وار جوبائیڈن ہیں۔
رہنمار یپبلکن نے کہا کہ اگر الیکشن صاف شفاف ہوئے تو ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کو روکا نہیں جا سکتا، اگربائیڈن الیکشن لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تو انہیں صدارت سے بھی مستعفی ہونا چاہیے،امریکا کی تاریخ میں پہلی بار کسی صدر سے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا،اس وقت ڈیموکریٹ پارٹی تتر بتر ہوتے ہوئے نظر آرہی ہے۔
ساجد تارڑ نے کہا کہ کملا ہیرس صدارتی امیدوار کے لیے موزوں نہیں ہیں،جوبائیڈن تو پہلے ہی بیمار ہیں،ہرماہ نیورولوجسٹ انہیں دیکھتا ہے،اس وقت حکومت اوباما اور بائیڈن کی بیوی چلا رہی ہیں، ڈیموکریٹ پارٹی نے یہ فیصلہ کرنے میں بہت دیر کردی،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا اگر وہ صدر ہوتے تو غزہ کی جنگ نہیں ہونی تھی۔
ٹرمپ نے بجا کہا کہ وہ پاور میں آکر ساری جنگوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،غیرقانونی 20ملین شہریوں کو ملک سے بے دخل کیا جائے گا۔    

مزیدخبریں