پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے قائم جے یوآئی کمیٹی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

Jul 22, 2024 | 00:33 AM

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے قائم جے یوآئی مذاکراتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے،کمیٹی کی جانب سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے مذکراتی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگر نے ملاقات کی، جس میں جےیوآئی اور پی ٹی آئی کے درمیان اب تک ہونے والے رابطوں پرغور و خوض کیا گیا۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے بارے میں مختلف تجاویز اور آراء پیش کی گئیں، کمیٹی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئےلائحہ عمل طے کرنیکا فیصلہ کیا ہے، ملاقات میں مولانا لطف الرحمان، مرکزی ترجمان اسلم غوری، مولانا امجد اور مفتی فضل غفور بھی شریک تھے۔

مزیدخبریں