ایک نیوز :منڈی بہاؤالدین ڈسڑکٹ جیل میں بارش کا پانی بھرنے سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔700سے زائد قیدیوں کو دوسرے اضلاع کی جیلوں میں منتقل کیاگیا۔
بارش کے باعث جیل کی دیوار گرنے سے 3فٹ پانی جمع ہوگیاتھا۔زیادہ دیر پانی جمع رہنے سے جیل کی عمارت کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
منڈی بہاوالدین آئی جی پنجاب جیل خانہ جات فاروق نذیر کا دورہ،بارشی پانی سے متاثرہ جیل کامعائنہ کیا ۔
سپرنٹنڈنٹ جیل کاکہنا تھا کہ منڈی بہاوالدین ڈسڑکٹ جیل سے 730 قیدیوں اور حوالاتیوں کو حافظ آباد اور گجرات جیل منتقل کیا گیا ۔
منڈی بہاوالدین ڈسڑکٹ جیل کی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سامنے آگئی۔منڈی بہاوالدین محفوظ ترین جیل سے بلاجواز تمام قیدیوں اور حوالاتیوں کو منتقل کیا گیا۔منڈی بہاوالدین ڈسڑکٹ جیل مکمل طور پر خالی ہوگئی۔منڈی بہاوالدین جیل کے ڈیڑھ سو سے زائد اہلکاروں اور افسران کو بھی حافظ آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔
بارش کا پانی جیل میں بھرنے کے باعث قیدیوں کو عدالتوں میں پیش نہ کیا جا سکا ۔تمام مقدمات میں اگلی تاریخیں ڈالنا پڑیں۔