ایک نیوز :پنجاب کی نگران کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن میں وفاق کے برابراضافہ کرنے کی منظوری دیدی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 21 واں اجلاس ہوا جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا۔صوبائی وزراء،مشیران،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری،تنخواہوں او رپنشن میں اضافہ گریڈ ایک سے 16تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ ہوگا ۔ تنخواہوں میں اضافہ ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ پر ہوگا۔
نگران کابینہ نے محرم الحرام کے دوران وزراء کو متعلقہ ڈویژن میں ڈیوٹیاں تفویض کرنے کا فیصلہ کیا ۔سیلاب کے دوران وزرا ء کرام فیلڈمیں موجود رہیں گے
پنجاب کی نگران کابینہ کے فیصلے کے مطابق مری میں شدید برفباری کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جائے گی۔
نگران وزیراعلیٰ نے چینی کی سمگلنگ او رنرخ میں استحکام کیلئے پائیدار اقدامات تجویز کرنے کی ہدایت کردی ۔
پنجاب کی نگران کابینہ نے ریسکیو1122کیلئے 2نئے ہیلی کاپٹر خریدنے کی اصولی منظوری ایک ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس کے طورپر استعمال ہوگا جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر سیلاب یا کسی اور ناگہانی صورتحال میں ریسکیوآپریشن کیلئے استعمال کیاجائیگا۔
نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں کہنا تھاکہ گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں پینتیس فیصد اضافہ گریڈ سترہ سے بائیس کی تنخواہوں میں تیس فیصد پینشن میں سترہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے 160ارب روپے تنخواہوں میں اضافے کی صورت میں پنجاب کے خزانے سے ادا کیے جائیں گے۔40ارب روپے پینشن کیلئے ادا کیے جائیں گے۔