ایک نیوز :نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا ایک بار پھر لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،نکاسی آب کے کام کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے اسلام پورہ، اندرون شہر۔ سرکلر روز اور دیگر علاقوں میں نکاسی آب کے کام کا جائزہ لیا ۔ اسلام پورہ میں واسا کے عملے سے مصافحہ کیا اور نکاسی آب کا کام مکمل کرنے پر شاباش دی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ کمشنر لاہورڈویژن ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایم ڈی واسا نے نکاسی آب کے لیے بہت مخت سے کام کیا۔اسلام پورہ میں ہمیشہ پانی کھڑا رہتا ہے۔ آج 203 ملی میٹر بارش کے باوجود پانی بروقت نکالا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ نے کمشنر کو اہل علاقہ کے مسائل سننے اور حل کرنے کی ہدایت کردی ۔
سیکرٹری تعمیرات و مواصلات۔ کمشنر لاہورڈویژن۔ ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایم ڈی واسا بھی ہمراہ تھے ۔