ایک نیوز : پی ٹی آئی سنئیر رہنما میاں محمود الرشید کی جیل میں طبیعت ناساز ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق جیل میں سابق ایم پی اے میاں محمود الرشید کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ میاں محمود الرشید کو پی آئی سی ہسپتال لے جایا جائے گا۔ میاں محمود الرشید کا پی آئی سی میں معائنہ کروایا جائے گا۔
جیل ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کا چیک اپ پولیس کی نگرانی میں کرایا جائے گا۔ چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایت پر ہسپتال میں داخل بھی کرایا جاسکتا ہے۔