محسن نقوی کی بادشاہی مسجد آمد،تبرکات مقدسہ سیکشن کی حالت زار پر اظہاربرہمی

Jul 22, 2023 | 21:58 PM

ایک نیوز : نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا بادشاہی مسجد کا دورہ ،تبرکات مقدسہ سیکشن کی حالت زار پر برہمی کا اظہار  کیا۔

 نگران وزیراعلیٰ نے محسن نقوی نے تبرکات مقدسہ سیکشن کا معائنہ کیا ۔تبرکات مقدسہ سیکشن کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت  کردی

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ دنیا کی عظیم ترین ہستیوں سے منسوب تبرکات مقدسہ کو رکھنے کے  انتظامات بھی انتہائی بلند معیار کے ہونے چاہئیں۔ہر تبرکات مقدسہ کو بہترین انداز سے علیحدہ محفوظ رکھا جائے۔عظیم ہستیوں سے منسوب تبرکات مقدسہ سیکشن کی اپ گریڈیشن کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی۔کمیٹی آئندہ چند روز میں حتمی پلان پیش کرے گی ۔

محسن نقوی کی بادشاہی مسجد کے احاطے میں  گیلی دریوں کو تبدیل کرنے کی ہدایت  کردی ۔

مزیدخبریں