محکمہ موسمیات کی 24گھنٹوں میں مزیدبارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی 24گھنٹوں میں مزیدبارشوں کی پیش گوئی
کیپشن: Meteorological department forecast more rains in 24 hours

ایک نیوز :محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کشمیر،شمال مشرقی پنجاب،  خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد  ، بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی     /جنوبی بلو چستان اور سندھ میں موسلادھار  بارش کا امکان ہے۔ جبکہ 22 سے26  جولائی کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ ‎ جبکہ  مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22  سے 26 جولائی  کےدوران موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، کے مقا می ندی نالوں طغیانی کا خدشہ ہے۔

 موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 22 اور 23 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان کے علاقوں اورگردونواح کے ندی نالوں میں طغیانی اور ‎موسلادھار  بارش کے باعث  پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ  کا خدشہ ہے۔