توشہ خانہ کیس،عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کا تحریری فیصلہ جاری 

Jul 22, 2023 | 21:36 PM

ایک نیوز :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں آج چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنا منظور ہونے کا فیصلہ جاری کردیا۔

وکیل صفائی نے درخواستِ استثنا دائر کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

عدالت میں گوہرعلی نےکہا  نمائندہ مقرر کرنے کے بعد  چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت میں پیشی ضروری نہیں۔توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی مسلسل عدالتی پیشیوں پر غیر حاضر دکھائی دےرہے۔ مقرر نمائندہ بھی عدالتی ہدایات کے باوجود نمازجمعہ کے وقفے کے بعد عدالت پیش نہیں ہوئے۔آج دوبارہ پیر تک سماعت ملتوی اور درخواستِ استثنا منظور کرنے کی استدعا کی گئی۔
وکیل صفائی نے بتایا میڈیا رپورٹس کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی پیر کو سپریم کورٹ پیش ہوں گے۔امجدپرویز نے پیر کو چیئرمین پی ٹی آئی کو سیشن عدالت پیش ہونے کی ہدایت جاری کرنے کی استدعا کی۔

امجدپرویز نے خواجہ حارث کو بھی پیر کو جرح مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرنے کی استدعا کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی سپریم کورٹ پیشی کے بعد سیشن عدالت بھی پیش ہوں۔

مزیدخبریں