مراکش میں کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک

Jul 22, 2023 | 20:39 PM

ایک نیوز :مراکش میں کشتی ڈوبنے سے 6 پناہ گزین ہلاک ہوگئے۔ کشتی کو حادثہ پتھروں سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔
 رپورٹس کے مطابق مراکش کی سمندری حدود کے قریب کشتی کو حادثہ پتھروں سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا، کشتی اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ پتھروں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کشتی میں شگاف پڑ گیا اور یوں کشتی پانی میں ڈوب گئی۔ کشتی میں 54  افراد سوار تھے جو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے ڈوب گئے۔کشتی میں سوار 48 افراد بچ گئے جب کہ 6 افراد بدقسمتی سے ہلاک ہوگئے، انتظامیہ کی جانب سے لاشوں کو ریسکیو کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں