ایک نیوز : صاحب اسرا کے لیے بھیجے گئے جوتوں کی مالیت 54 ہزار روپوں کے لگ بھگ ہے تاہم جوتوں پر 67 ہزار کا ٹیکس عائد کر دیا گیا۔
اکستان کی ایتھلیٹ صاحب اسرا کو تحفے میں اسپائیک منگوانا مہنگا پڑ گیا۔صاحب اسرا نے کہا کہ مجھے کسی نے مدد کرنے کے لیے تحفے کے طور پر جوتے بھیجے تھے، جب میں کوریئر کمپنی گئی تو مجھ سے ٹیکس کی رقم کا تقاضا کیا گیا، تحفے میں آنے والے شوز پر اتنی بڑا ٹیکس میرے لیے حیران کن تھا۔
قومی ایتھلیٹ نے کہا کہ میرے پرانے جوتے خراب ہو گئے ہیں اس لیے مجھے ان جوتوں کی شدید ضرورت ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ اس معاملے پر میری مدد کی جائے۔
کمپنی عہدیدار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کوریئر کمپنی سامان حاصل کرتے وقت ٹیکس کی رقم حکام کو ادا کرتی ہے، جو حکومتی ٹیکس ہیں وہ دے کر ہم سامان وصول کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ صاحب اسرا ساؤتھ ایشین گیمز کی میڈلسٹ اسپرنٹر ہیں۔