ایشین انڈر16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

ایشین انڈر16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
کیپشن: Pakistan's winning start in Asian Under-16 Volleyball Championship

ایک نیوز : ایشین انڈر16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، چائنیز  تائپے کو  0-3 سے شکست دے دی، قومی جونیئر ٹیم اگلا میچ  پیر کو  منگولیا کے خلاف کھیلے گی۔
ازبکستان کے شہر تاشقند میں شروع ہونے والی ایشین انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے چائنیز تائپے کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔

کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے چائنیز تائپے کو تین صفر سے آؤٹ کلاس کردیا۔  پہلا گیم 15-25 سے جیتا، دوسرا 18-25 اور  تیسرا گیم 16-25 سے جیت کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

  پاکستان جونیئرز  اپنا اگلا میچ  پیر کو منگولیا کے خلاف کھیلیں گے، ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں 12 ٹیمیں شریک ہیں۔