ایک نیوز : ڈی آئی جی شارق جمال خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
ڈی آئی جی شارق جمال کی نماز جنازہ مقبول روڈ اچھرہ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں ڈی آئی جی آپریشنز سمیت دیگر افسران، عشرہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کے بعد میت تدفین کے لیے روانہ کردی گئی۔
واضح رہے کہ ڈی آئی جی شارق جمال کی اچانک موت پولیس افسران کے لیے معمہ بن گئی۔ پولیس نے شارق جمال کے فلیٹ سے کھانے پینے کی چند اشیاء اور برتنوں کو معائنے کیلئے قبضہ میں لے لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ قراۃالعین نامی ایک لڑکی اور اس کا خاوند فلیٹ پر موجود تھا۔ نشتر کالونی کے علاقے میں فلیٹ کچھ عرصہ قبل شارق جمال نے ہی خریدا تھا۔ بلیٹ کے ایک ملازم کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ جس نے بتایا ہے کہ مذکورہ خاتون اکثر اپنے خاوند کے ساتھ شارق جمال کو ملنے آتی تھی۔