ایک نیوز :ڈائیلاگ سینسر کے بعد ہالی وڈ فلم ’باربی‘ کو پنجاب میں ریلیز کی اجازت مل گئی۔
ہالی وڈ فلم ’باربی‘ کو اپنے متنازعہ مواد کی وجہ سے پنجاب کے سینما گھروں میں ریلیز پر مشکلات کا سامنا تھا لیکن اب تازہ اطلاعات کے مطابق چار مکالموں کو سینسر کرنے کی شرط پر فلم کو ریلیز کی اجازت دے دی گئی ہے۔
پنجاب سینسر بورڈ نےگزشتہ روز بتایا تھا کہ ’باربی‘ پر پابندی نہیں لگی ہے لیکن ہم جنس پرستی پر مبنی کچھ مواد کی وجہ سے اسے ریلیز سے روکا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینسر بورڈ نے مقامی ڈسٹری بیوٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ فلم کے چار متنازعہ مکالموں کو سینسر کیا جائے تاکہ فلم کو ریلیز کی اجازت دی جائے۔سینسر بورڈ کی طرف سے متنازعہ مواد پر اعتراض کے بعد سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی گردش کرتی رہیں کہ فلم پر پنجاب میں پابندی لگا دی گئی ہے۔سندھ اور اسلام آباد میں ہالی وڈ مووی کی اسکریننگ جاری ہے اور سینسر بورڈ کی اجازت کے بعد پنجاب کے سینما گھروں میں بھی اس کے شوز اور بکنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔