محسن نقوی سپیڈ۔۔۔وزیراعظم نے اپنا لقب نگران وزیراعلیٰ کو دیدیا

Jul 22, 2023 | 18:34 PM

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف نے محسن نقوی سپیڈ کے نام سے اپنا لقب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو دے دیا۔

 وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ پنجاب میں سپیڈ سے کام ہونے پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محسن نقوی نے تیز رفتاری میں مجھے بھی کئی میل پیچھے چھوڑ کراور محسن نقوی سپیڈ سے آپ نے کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف شرقپور میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

مزیدخبریں