ایک نیوز : کراچی ضلع ویسٹ پولیس نے خاتون سے غیر اخلاقی حرکت اور ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-22/news-1690029015-1224.mp4
تفصیلات کے مطابق ملزم کی راہگیر خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ایس ایچ او اورنگی نے ویڈیو اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت عدیل بیگ عرف تقی ولد لیاقت بیگ کے نام سے ہوئی۔
پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون سے رابطہ کرلیا گیا ہے، خاتون نجی آفس میں ملازمت کرتی ہے۔واقع صبح آفس جاتے وقت خاتون کے ساتھ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 6E مجاہد آباد میں پیش آیا تھا۔پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون کا بیان قلم بند اور ملزم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہم پولیس عورتوں اور بچیوں کو سیف انوائیرمینٹ دینے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں،والدین اپنے بچوں کو غیراخلاقی حرکات کرنے کی صورت میں اسکے نتائج سے آگاہ کریں۔