محرم الحرام کے سلسلہ میں اسلامی نظریاتی کونسل کا 18 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری

محرم الحرام کے سلسلہ میں اسلامی نظریاتی کونسل کا 18 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری
کیپشن: 18-point code of conduct of the Islamic Ideological Council in connection with Muharram

ایک نیوز: مساجد اورامام بارگاہوں سے نفرت انگیزتقاریرنہیں ہوں گی، اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام کے نام پر جبر، ریاست کیخلاف مسلح کارروائی اورانتشار بغاوت کے مترادف تصور کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی تمام بڑی مذہبی وسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں محرم الحرام میں مجموعی امن وامان کےقیام، حکومتی اقدامات اورعلماء ومشائخ کی تجاویز پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں محرم کیلئے 18 نکاتی ضابطہ اخلاق کی منظوری دی گئی جس پرتمام علمائے کرام نے دستخط کیے۔ 

ضابطہ اخلاق میں سیکیورٹی اداروں اور مسلح افواج کی بھرپورحمایت کرنے کے ساتھ کہا گیا ہے کہ تمام شہری ریاست کے ساتھ وفاداری کاحلف نبھائیں۔اسلام کے نام پر جبر بغاوت سمجھی جائے گی۔ ریاست کیخلاف مسلح کارروائی اورانتشاربھی بغاوت ہوگی۔

ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ فرقہ واریت تعصبات پرمبنی تحریکوں سے گریزکیا جائے، ریاست ایسے گروہوں کیخلاف سخت کارروائی کرے گی۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے سویڈن واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے معاملے پرسخت ترین اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔