اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا، لیگی رہنما نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا، لیگی رہنما نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا
کیپشن: Unable to decide on the date of assembly dissolution, the League leader opened a new Pandora's box

ایک نیوز: رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اگست میں اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما ایاز صادق نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جس چیز سے گزر چکے، وہی بہتر جانتے ہیں اور وطن واپسی کا فیصلہ اب سوچ سمجھ کر ہی کریں گے۔

گفتگو کے دوران سابق اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا حصہ بنیں گے۔ تاحال اگست میں اسمبلی کب تحلیل ہورہی ہے، تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ 90 روز کا الیکشن عمل ممکن ہے۔

سابق اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ جو لوگ پاکستان کے خلاف معاملات میں ملوث ہیں، انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جانا چاہئے۔ انسان کا ضمیر جاگتا ہے تو وہ بیان دے دیتا ہے۔ اعظم خان نے جب مناسب سمجھا، بیان ریکارڈ کرادیا۔