یونان کشتی حادثہ: مزید 4 پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئیں

Jul 22, 2023 | 14:22 PM

ایک نیوز: یونان کشتی حادثہ میں وفات پانے والے مزید 4 پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئرپورٹ پر پہنچ گئیں۔ میتیں  قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 620 کے ذریعہ دوحہ کے راستے لاہور پہنچیں۔

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں وصول کر کے ورثاء کے حوالے کر دیں۔ میتیوں کو او پی ایف کی ایمبولینسز کے ذریعہ آبائی علاقوں کے لیے روانہ کردیا گیا۔

مرحوم ارسلان اور مرحوم ابوبکر  کی میتیں نوشہرہ ورکاں کے لیے روانہ کی گئی۔ مرحوم عدنان کی میت گجرات اور مرحوم علی اعجاز کی میت منڈی بہاؤ الدین روانہ کی گئی۔

اس سے قبل جعمرات کی رات بھی تین میتیں لاہور ائیرپورٹ پہنچی تھیں۔

مزیدخبریں