ایک نیوز : معاملے کو انسانیت اور محبت کے نظریہ سے بھی دیکھا جانا چاہی۔۔سیما حیدر کو بھارتی شہریت دینے کے لیے سفارش صدر جمہوریہ بھارت دروپدی مرمو کے پاس بھیجی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے ایک وکیل نے رحم کی درخواست بھارتی صدر کو بیھج کر مطالبہ کیا ہے کہ سیما کو بھارتی شہریت دی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیما کشہریت دی جانی چاہیے کیونکہ وہ پاکستان میں سب کچھ چھوڑ کر بھارت صرف اپنی محبت کی خاطر آئی ہے۔ عرضی ڈالنے والے وکیل کا نام اے پی سنگھ ہے جنھوں نے ایک میڈیا چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اپنا نظریہ سامنے رکھا۔
ے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ سیما اپنے چار معصوم بچوں کے ساتھ ہندو مذہب اختیار کرنے اور سچن کے ساتھ نیپال میں ہندو رسم کے مطابق شادی کرنے کے بعد ہندوستان آئی ہے۔ اس معاملے کو انسانیت اور محبت کے نظریہ سے بھی دیکھا جانا چاہیے۔
سیما حیدر اپنے عاشق سچن مینا کے ساتھ ہندوستان میں ہی رہنا چاہتی ہے۔ اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں دونوں فی الحال ساتھ رہ رہے ہیں۔ سیما کا کہنا ہے کہ وہ اپنی محبت کی خاطر ہندو بن چکی ہے اور سبزی خور بن گئی ہے۔ وہ اپنا پسندیدہ کھانا چکن بریانی تک چھوڑ چکی ہے، اس لیے ہندوستان میں رہنے کی اجازت دی جائے۔