راولپنڈی: اشیاء خوردونوش مزید مہنگی، مہنگائی کی نئی لہر،عوام شدید پریشان

راولپنڈی: اشیاء خوردونوش مزید مہنگی، مہنگائی کی نئی لہر،عوام شدید پریشان
کیپشن: Rawalpindi: Food items are more expensive, new wave of inflation, people are very worried

ایک نیوز: مہنگائی کی شرح میں نئے اضافے سے عوام شدید پریشان۔ آٹا، چینی، چاول اور دیگر اشیائے خوردو نوش عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں چینی کی فی کلو قیمت 150 سے 155 روپے تک پہنچ گئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی 50 کلو بوری 7 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔ آٹے کا پندرہ کلو تھیلہ ایک مرتبہ پھر 19 سو سے بڑھ کر 24 سو روپے کا ہوگیا۔

مختلف برینڈز کے ڈبے والے دودھ میں 15 سے 20 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈبے والا دودھ 260 سے بڑھ کر 280 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ مختلف قسم کی دالوں اور چاول کی قیمت میں بھی 10 سے پندرہ روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

آلو فی کلو 90 روپے، پیاز فی کلو 70 روپے اور ٹماٹر فی کلو 160 روپے میں دستیاب ہے۔ چکن کی فی کلو قیمت 380 سے 400 روپے کے درمیان ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقامی مارکیٹس میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے۔