ایک نیوز:شدیدبارش کے باعث تعمیراتی منصوبوں پر کام ٹھپ،تیز بارش نے لاہور کے ساتھ ساتھ حکومتی خوابوں کو بھی ڈبو دیا، سمن آباد انڈر پاس کو ایک ہفتے میں مکمل کرنا مشکل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مون سون بارش کا طوفانی سپیل،آج ہونے والی بارش سے سمن آباد انڈر پاس زیر آب آگیا،سمن آباد انڈر پاس کے بیرل میں تاحد نگاہ پانی ہی پانی ہے،انڈر پاس کی تعمیر کے لیے کی گئی کھدائیاں بھی زیر آب آگئیں،ایل ڈی اے نے سمن آباد انڈر پاس کو ایک ہفتے میں کھولنے کا منصوبہ بنایا تھا،انڈر پاس میں پانی جمع ہونے سے ایل ڈی اے کے منصوبے پر بھی پانی پھر گیا۔
سمن آباد انڈر پاس سے بارشی پانی کے نکاس کے لیے مزید 2 روز کا وقت درکار ہوگیا،شاہدرہ ملٹی لیول گریڈ سیپریشن پراجیکٹ بھی بارشی پانی میں ڈوب گیا،شاہدرہ پراجیکٹ کے لیے کی گئی گہری کھدائیاں اب دریا کا منظر پیش کر رہیں،ایل ڈی اے نے شاہدرہ پراجیکٹ پانی سے بھر جانے کے سبب حفاظتی شیٹ لگا کر علاقے کو بند کر دیا،اکبر چوک فلائی اوور منصوبہ بھی بارشی پانی کی بھینٹ چڑھ گیا،زیر تعمیر اکبر چوک فلائی اوور پر ہر جانب بارشی پانی جمع ہے،شہر میں موسلادھار طوفانی بارش کے بعد میگا پراجیکٹس پر تعمیراتی کام بند کر دیا گیا۔