ایک نیوز: ریکوڈک منصوبے کی دوبارہ فعالی سے بلوچستان کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ منصوبہ کوک کندی، ضلع چاغی کے مقام پر شروع کیا گیا۔
ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے بلوچستان اور ضلع چاغی کے مقامی لوگوں کی زندگی پر مرتب ہونے والے اثرات اور عوامی رائے لی گئی ہے۔ دالبندین کے شہری کا کہنا ہے کہ "یہ ریکوڈک کے حوالے سے کام شروع ہوا ہے ضرور ہونا چاہیے، یہ ہمارے علاقے کے لیے بہت اہم ہے"۔ "اچھا ہے لوگوں کو ریکوڈک کے ذریعے روزگار ملے گا، سب خوش ہوں گے۔
دالبندین کے شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ریکوڈک پراجیکٹ پورے بلوچستان اور خاص کر چاغی کے لیے بہت اہم ہے۔ یہ پراجیکٹ جب چلے گا تو سب لوگوں کو اس سے فائدہ ہوگا۔
نوک کنڈی کے شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ یہ پراجیکٹ جب شروع ہوگا تو ہمارا علاقہ بھی ترقی کرے گا۔ یہ پراجیکٹ بہت خوش آئند ہے۔ ریکوڈک پراجیکٹ کمیٹی بیٹھی ہے، ان کے منصوبے کے مطابق کام جاری ہے۔ ریکوڈک پراجیکٹ شروع ہو رہا ہے بہت اچھی بات ہے ہمارے لوگوں کو روزگار ملے گا۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ پراجیکٹ کے بارے میں لوگ کافی تعریفیں کر رہے ہیں۔ بالکل فائدے کی بات ہے، باہر کے لوگ آئیں گے اور ہمارے تعلیم یافتہ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ ہم بہت خوش ہیں ریکوڈک پراجیکٹ دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ اس سے ہمارے علاقے میں ترقی ہوگی اور روزگار آئے گا۔
دوسری جانب تاجربرادری کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران ہم سے ملے ہیں اور اس بات کا بھروسہ دیا کہ جتنی بھی خرید و فروخت ہو گی، ہمارے علاقے سے ہو گی اور ہمارے تاجروں کو ترجیح دی جائے گی۔