اہم ملکی، خفیہ دستاویزات کا غلط استعمال: ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

Jul 22, 2023 | 13:19 PM

ایک نیوز: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اہم ملکی اور خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال پر قانون کی گرفت میں آگئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف حساس کاغذات کو غلط استعمال کرنے کے جرم میں کیس کی سماعت ہوئی۔ 

ذرائع کے مطابق جج عائیلین کینن نے کیس کی سماعت کے لیے 20 مئی 2024 کی تاریخ طے کردی۔ ٹرمپ کےوکلاء نے نومبر 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد سماعت رکھنے کی اپیل کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 31 مشترکہ کیسز کا سامنا کرنا ہوگا، ٹرمپ پر عائد جرم پر 10 سال سے زائد قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے دور حکومت میں ریاست کے نہایت حساس کاغذات کو وائٹ ہاؤس سے نکال کر اپنے ذاتی گھر میں رکھا جہاں مختلف لوگوں کا آنا جانا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فائلز میں پینٹاگون، سی آئی اے اور نیشنل سیکیورٹی ایجنسی سے منسلک کاغذات شامل تھے۔

مزیدخبریں