منی لانڈرنگ مقدمے میں نامزد مونس الہٰی کیخلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز

منی لانڈرنگ مقدمے میں نامزد مونس الہٰی کیخلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز
کیپشن: Commencement of advertisement proceedings against Monis Elahi, named in the money laundering case

ایک نیوز: منی لانڈرنگ کیس میں نامزد مونس الہٰی کیلئے بری خبر آگئی۔ ایف آئی اے نے اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ مقدمے میں نامزد مونس الہی کیخلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کی درخواست پر کیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی درخواست پر ملزم مونس الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔ 

عدالتی تعمیل کنندہ ناقابل ضمانت وارنٹ کی تکمیل کے لیے مونس الہی کی رہائش گاہ گیا۔ تکمیل کنندہ نے عدالت میں بیان دیا کہ مونس الہی رہائش گاہ پر موجود نہیں۔ عدالت مونس الہیٰ کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کر رہی ہے۔