ایک نیوز: محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لا ہور، گو جرانوالہ، فیصل آباد ، ساہیوال ، اوکاڑہ ،حا فظ آباد ، سیا لکو ٹ ، نا رووال ، گجرات ، را ولپنڈی، جہلم، مری اورگلیات میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، ڈیرہ غازی خان کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کشمیرمیں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کشمیر میں ہوئی،کشمیر میں چھتر کلاس کے مقام پر 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،ساہیوال میں 49 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،نارتھ کراچی میں 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،کراچی میں سنگجانی 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،بالاکوٹ اور قلات میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔