چکری انٹرچینج: ڈرائیور کو اونگھ آنے سے بس الٹ گئی، 5 افراد زخمی

چکری انٹرچینج: ڈرائیور کو اونگھ آنے سے بس الٹ گئی، 5 افراد زخمی
کیپشن: Chakri Interchange: Bus overturns as driver fell asleep, 5 injured

ایک نیوز: موٹروے پر چکری انٹرچینج کے نزدیک خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے نزدیک چکری انٹرچینج کے مقام پر ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں بس الٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور کو اونگھ آنے کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔ تاہم حادثے کے نتیجہ میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔