شکرگڑھ: بھارتی من مانی، سیلابی پانی کا بہانہ بنا کر کرتاپور راہداری بند کردی 

شکرگڑھ: بھارتی من مانی، سیلابی پانی کا بہانہ بنا کر کرتاپور راہداری بند کردی 
کیپشن: Shakargarh: India arbitrarily closed the Kartapur Corridor on the pretext of flood water

ایک نیوز: دریائے راوی کے سیلابی ریلے سے انڈین زیرو گیٹ کے پاس باڑ اور سڑک پر سیلابی  پانی داخل ہوگیا۔ بھارت نے سیلابی پانی  کا بہانہ بناکر کرتارپور راہداری کے ذریعے یاتریوں کی آمد و رفت معطل کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق زیرو پوائنٹ پر بھارت نے اپنی جانب سے گیٹ نہیں کھولے۔ بھارت نے 23 جولائی کو دوبارہ انٹری گیٹ کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔ 

اس وقت کرتارپور پر سیلابی صورتحال نارمل ہے۔ پاکستان کی طرف سے یاتریوں کےلیے انتظامات مکمل ہیں۔ پاکستانی انتظامیہ آج بھی انٹری گیٹ پر پروٹوکول سروسز کے ساتھ تیار کھڑی تھی تاہم انٹری گیٹ کل سے بھارت کی جانب سے یاتریوں کےلیے بند ہیں۔ 

دوسری طرف کرتارپور انتظامیہ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان کے مطابق گیانی گوبند سنگھ  کا کہنا ہے کہ راوی میں سیلابی ریلے کی وجہ سے زیرو پوائنٹ پر دو تین انچ پانی آیا۔ پانی خشک ہوئے دو دن گزر چکے مگر کرتارپور راہداری انڈیا کی جانب سے 20 جولائی سے بند ہے۔ 

انہوں ںے کہا کہ سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتارپور زیرو پوائنٹ پر ریسکیو سمیت تمام انتظامات مکمل تھے کئی سالوں سے دل میں آس لگائے بیٹھے یاتریوں پر ان دو دنوں سے کیا گزر رہی ہے؟ 

کرتار پور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  انڈین حکومت سے درخواست ہے کہ جلد راہداری  کو یاتریوں کے لیے کھولا جائے۔ ویڈیو میں کرتارپور کے صحن اور زیرو پوائنٹ کو دیکھ سکتے ہیں کہ پانی کہیں بھی نہیں ہے۔ بھارت کل سے ہی سنگتیں بھیجے پاکستان کی طرف سے انتظامات مکمل ہیں۔