ایک نیوز: مودی راج میں اپنے حقوق حاصل کرنے کےلئے نچلی ذات کے ہندو برہنہ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع رائے پور میں نچلی ذات کے ہندوؤں نے اپنے حقوق کے لئے اسمبلی کی طرف برہنہ مارچ کیا۔ برہنہ مارچ میں بڑی تعداد میں لوگوں بالخصوص نوجوانوں نے شرکت کی۔
مارچ کا مقصد ذات کے جعلی سرٹیفکیٹس کی بناء پر حاصل کردہ سرکاری ملازمین کو برخاست کرنے کا مطالبہ تھا۔ مارچ کے شرکاء نے مودی سرکار کی دوغلی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
شرکاء نے الزام عائد کیا کہ مودی سرکار نے جعلی سرٹیفکیٹس بنا کر من پسند لوگوں پر نوکریوں کی نوازشات کیں۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی جعلی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر نوکریاں بانٹنے پر مظاہرین بھوک ہڑتال کر چکے ہیں۔ برہنہ مارچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عالمی میڈیا نے مودی سرکار پر شدید تنقید کی ہے۔