نجی فلاحی فاؤنڈیشن کےسربراہ، متصل بچوں کا دورہ جناح ہاؤس، واقعہ کی مذمت

Jul 22, 2023 | 11:45 AM

ایک نیوز: نجی فلاحی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور متصل بچوں نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔ جہاں انہوں نے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

نجی فلاحی فاؤنڈیشن کے بچوں نے تنظیم کے سربراہ کے ہمراہ جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور شدید الفاظ میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔ اس فاؤنڈیشن سے منسلک بچے ایسی بیماریوں کا شکار ہیں جو تقریبا لاعلاج ہوتی ہیں۔ 

پاک فوج نے ان بچوں کی خواہش پوری کرتے ہوئے ایک دن کیلئے اِن بچوں کو فوج کا حصہ بنایا تھا۔ بچوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے 9 مئی کو کی جانے والی دہشت گردی کی مذمت کی۔

جناح ہاؤس کی حالت دیکھ کر بچوں نے اپنے گہرے رنج اور صدمے کا اظہار کیا۔ بچوں کا کہنا تھا کہ "پاک فوج کے جوانوں کو ہم اپنا ہیرو سمجھتے ہیں"۔ "پاک فوج کے غازی اور شہداء قوم کا فخر ہیں"۔

فاؤنڈیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ "9 مئی کی تباہ کاریوں اور جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو قانون کےتحت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

مزیدخبریں