چیئرمین تحریک انصاف کے سائفر بیانیے پر عوام کا سخت ردعمل

Jul 22, 2023 | 11:37 AM

ایک نیوز: چیئرمین تحریک انصاف  کے سائفر بیانیے پر عوام کا ردعمل آگیا، عوام کا کہنا ہے کہ “چیئرمین پی ٹی آئی نے بہت غلط حرکت کی”۔ “پی ٹی آئی چیئرمین نے خود سازش کی، کسی اور نے نہیں”۔

عوام نے مزید کہا ہے کہ “پی ٹی آئی چیئرمین میں بالکل شعور نہیں ہے، انہیں ایسے ممالک کو دیکھ کے سبق سیکھنا چاہیے جہاں فوج نہیں ہے”۔ “فوج کو بدنام کرنے کے بجائے سائفر میں کچھ تھا تو اسے سامنے لانا چاہیے تھا”۔

عوام نے واضح کیا ہے کہ “چیئرمین تحریک انصاف سائفر کے پیچھے چھپ کر جھوٹ پر مبنی سیاست کر رہے تھے”۔ “اگر چیئرمین تحریک انصاف ملک کی بہتری کا سوچتے تو ایسی سازش نہ کرتے”۔ “بین الاقوامی طاقتوں کو خوش کرنے اور فوج کو بدنام کرنے کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ سازش کی”۔

عوام نے کہا ہے کہ  “فوج ہمارے ملک کا سرمایہ ہے، اس کے خلاف ایسی باتیں کرنا کسی پاکستانی کو زیب نہیں دیتا”۔ “چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی سیاست چمکانے کے لیے سائفر کا نام لے کر عوام کو بےوقوف بنایا”۔ “ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین نے یہ منصوبہ بنایا”۔

عوام نے سوال کیا ہے کہ “چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے امریکا کہا پھر باجوہ کہا، کس پر یقین کریں”۔ “چیئرمین پی ٹی آئی بیرونی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں”۔ “سائفر کی حقیقت چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے بندوں نے بتادی ہے”۔ “اناڑی بندے کو اقتدار ملا جس نے ملک کو تباہ کردیا”۔ “فوج کی بدنامی میں ملک کی بدنامی ہے”۔

مزیدخبریں