ایک نیوز: غیر ملکی سرمایہ کار بھی پاکستان میں آئی ٹی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔
اسپین سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار آسکر ریموس کا کہنا ہے کہ آئی ٹی کے شعبہ میں یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔ہمیں پاکستانیوں کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے۔
سعودی سرمایہ کار محمد حذیفہ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں، سعودی عرب، عرب امارات، قطر، کویت، عمان اور دیگر بیرونی ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ یہ پاکستان سے باہر تمام سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا بہترین موقع ہے۔
چیف ایگزیکٹوٹیلی نار کمپنی عرفان وہاب خان کا کہنا تھا کہ روزگار کو بہتر بنانے کے لئے آئی ٹی سیکٹر اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر یونیورسل سروس فنڈ حارث محمود نے کہا کہ رورل اور ریموٹ ایریاز میں 5 ہزار ٹاورز کی تنصیب سے فری لانسنگ اورمختلف آئی ٹی کے پلیٹ فارمز پھیل رہے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو شیدیو زہرہ نورین کے مطابق اس طرح کے سیمینار ملک بھر میں منعقد ہونے چاہئیں، جس میں ہمیں نیٹ ورکنگ کرنے کا موقع ملتا ہے جس کے تحت آئی ٹی انڈسٹری کی صلاحیتوں کو سراہا جاتا ہے۔ سید اظفر حسین نیشنل انکیوبیشن سنٹر، حیدرآباد کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسٹارٹ اپس،فری لانسرز اور آئی ٹی کمپنیوں کے لیے دُنیا میں اپنا نام بنانے کے لیے بڑی گنجائش موجود ہے۔
چیف ایگزیکٹو ابیکس کنسلٹنگ فاطمہ اسد سعید کے مطابق ٹیکنالوجی کے شعبے اور ٹیکنالوجی سے متعلق مواقع پاکستان کے مستقبل کی ترقی کے لیے پاکستان کی پختہ ترجیحات میں سے ایک ہے۔ ڈاکٹر سائرہ صدیق ، میڈک سی ای اوکا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر میں خواتین کو شرکت کرنے کی بہت ضرورت ہے۔