لاہورمیں موسلادھاربارش،نشیبی علاقےزیرآب آگئے

لاہور:کہی ہلکی اورکہی تیزبارش سےگرمی کازورٹوٹ گیا
کیپشن: Lahore: Some light and some heavy rain broke the heat wave

ایک نیوز:لاہورمیں موسلادھاربارش سےنشیبی علاقےزیرآب آگئے،گرمی کازورٹوٹ گیا،شہرکے70فیڈرزٹریپ کرگئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکےمختلف علاقوں میں علی الصبح کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش سےموسم خوشگوارہوگیا،بارش کےباعث گرمی کازورٹوٹ گیا،شہرمیں بارش سےبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔70فیڈرزٹریپ کرگئے۔
ذرائع کےمطابق لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش سےموسم خوشگوارہوگیا،شہرمیں جوہرٹاؤن،ایئرپورٹ،ڈیوس روڈ،برکی روڈاورگارڈن ٹاؤن میں بارش ہوئی۔
اس کےعلاوہ تاجپورہ ،مغلپورہ،دھرمپورہ،گڑھی شاہو،مال روڈ،جیل روڈ،ایوبیہ مارکیٹ اوراقبال ٹاؤن میں بھی بادل برس پڑئیں۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ24گھنٹوں کےدوران مزیدبارش کاامکان ہے۔

ترجمان لیسکوکاکہناہےکہ لاہورسمیت لیسکوریجن بھرمیں موسلادھاربارش کےباعث 70فیڈرزسےبجلی کی سپلائی عارضی طورپرمعطل ہوگئی ہے،بارش رکتےہی بجلی بحالی کاکام شروع کردیاجائےگا،صارفین بارش کےدوران بجلی کی تنصیبات سےدوررہیں۔