ایک نیوز:امریکا سے تعلق رکھنے والے جم آرنگٹن دنیا میں سب سے زیادہ عمر پانے والے باڈی بلڈر بن گئے ہیں جم آرنگٹن گزشتہ90 سال سے باڈی بلڈنگ کرر ہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جم آرنگٹن کا تعلق امریکا سے ہے، انہوں نے باڈی بلڈنگ کے ذریعے اپنی جسامت ایسی بنائی ہوئی ہے کہ سب انہیں دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے انسٹاگرام پیج پر جم آرنگٹن کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔
گنیز کے مطابق جم آرنگٹن پیشے کے اعتبار سے ریٹائرڈ سیلز مین ہے اور پردادا بھی ہیں جنہوں نے83 سال کی عمر میں دنیا کے عمر رسیدہ باڈی بلڈر کی فہرست میں اپنا نام سرفہرست درج کروایا تھا لیکن اب جم آرنگٹن 90 سال کی عمر کو پہنچ گئے ہیں۔
جم آرنگٹن 90 سال کی عمر میں پہنچ کربھی باڈی بلڈنگ کے مقابلے جیت رہے ہیں، انہوں نے حال ہی میں نیواڈا کے شہر رینو میں ہونے والے ایک انٹرنیشنل یڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس ( آئی ایف بی بی ) پروفیشنل لیگ ایونٹ میں حصہ لیا جس میں جم نے مردوں کی70 سے زیادہ کیٹیگری میں تیسرا اور80 سے زیادہ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
جم اپنی پیدائش سے ڈیڑھ ماہ قبل پیدا ہوئے تھے جس کے باعث ان کا وزن 2.5 کلو تھا۔
بتایا جارہا ہے کہ جم اب بھی زبردست جسامت کے حامل ہی میں حال ہی میں انہوں نے ایک مینز ہیلتھ میگزین کیلئے بغیر قمیض کے فوٹو شوٹ بھی کروایا ہے۔
دنیاکےعمررسیدہ باڈی بلڈرکتنےسال کےہوگئے؟
Jul 22, 2023 | 07:23 AM