مسلمان باکسر پر سور کا گوشت پھینکنے والا برطانوی کھلاڑی ملازمت سے فارغ

Jul 22, 2023 | 01:00 AM

ایک نیوز :مسلمان باکسر پر سور کا گوشت پھینکنے والے برطانوی کھلاڑی ایلکس اسٹین کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹین اور مو دین رواں ہفتے کے آخر میں ایک باکسنگ ایونٹ میں آمنے سامنے ہونے والے تھے اور انہوں نے اپنے لڑائی سے پہلے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں شرکت کی تھی۔
پریس کانفرنس کے دوران اسٹین نے کھڑے ہوکر اپنے مخالف کی جانب متوجہ ہوتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کے لیے ایک چھوٹا سا تحفہ لایا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ آپ ہاٹ ڈاگ سے محبت کرتے ہیں۔مودین غصے میں تھا اور اسٹین تک پہنچنے کی کوشش کرنے کے لیے ایک میز پر چڑھ گیا، تاہم وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے اسٹین پر حملہ کرنے سے روکنے کے لیے آگے بھی بڑھے تھے۔


اسٹین نے مودین کو کہا کہ ’میں جانتا ہوں کہ آپ اسے پسند کرتے ہیں، آپ کو سور کا گوشت پسند ہے، ٹھیک ہے؟اسٹین نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں نے مودین کے ساتھ ہونے والے والا مقابلہ منسوخ کردیا ہے، ساتھ ہی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی اپنی لڑائی مو دین پر ٹرکی کا ہاٹ ڈاگ پھینکنے پر منسوخ کردی تھی، ٹرکی ایک حلال پرندہ ہے جسے مسلمان کھاتے ہیں۔

مزیدخبریں