ہمایوں سعید کاپاکستان اور بھارت کو ویزا سہولت آسان بنانےکامشورہ

ہمایوں سعید کاپاکستان اور بھارت کو ویزا سہولت آسان بنانےکامشورہ
کیپشن: Humayun Saeed's advice to facilitate visa facility for Pakistan and India

ایک نیوز:پاکستانی سپراسٹار ہمایوں سعید کاکہنا ہے کہ محبت آفاقی ہوتی ہے، اسے سرحدوں اور سیاست کا پابند کرنا درست نہیں ہے۔  اکستان اور بھارت کو ویزا سہولت آسان بنانےکامشورہ دیدیا۔

اداکار ہمایوں سعید کا انٹرویومیں کہنا تھاکہ بدقسمتی سے پاکستانیوں اور بھارتیوں کو ایک دوسرے کے ملک میں سفر کرنے کا ویزا نہیں ملتا۔ تقریباً ناممکن ہوگیا ہے کہ پاکستانی اور انڈین ایک دوسرے کے ملک کا سفر کرسکیں، یہ درست نہیں ہے، محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور ہمارے سیاستدانوں کو یہ بات سمجھنی چاہئے۔دونوں ملک کے عوام کا لہجہ اور زبان ایک جیسی ہے اور دونوں کے رشتہ دار ہر ملک میں رہتے ہیں چناں چہ ان کے درمیان پابندی نہیں ہونی چاہئے۔

ہمایوں سعید کاکہنا تھاکہ والد کی پیدائش انڈیا میں ہوئی تھی اور وہ ہمیشہ انڈیا جاکر اپنی جنم بھومی دیکھنا چاہتے تھے لیکن ان کی خواہش پوری نہ ہوسکی اور وہ انتقال کرگئے۔امید ہے ایشیا کپ 2023 سے دونوں ممالک کے درمیان ویزا حاصل کرنے میں کچھ سہولت پیدا ہوگی جس سے لوگوں کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔