اکشے کمار نے جاوید شیخ پرگھڑی ’چوری‘ کرنے کا الزام کیوں لگایا؟

اکشے کمار نے جاوید شیخ پرگھڑی ’چوری‘ کرنے کا الزام کیوں لگایا؟
کیپشن: Why did Akshay Kumar accuse Javed Sheikh of 'stealing' a watch?

ایک نیوز :اداکارہ جاوید شیخ کابالی وڈ اداکاروں کے ساتھ کام کے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک مرتبہ اکشے کمار نے شرارت کرتے ہوئے ان پر چوری کا  الزام لگایا تھا۔
 اداکار جاوید شیخ کاکہنا تھاکہ شاہ رخ خان اور اکشے کمار انتہائی عاجز ہونے کے ساتھ شرارتی بھی ہیں اور فلم شوٹنگ کے دوران اپنی شرارتوں سے ٹیم ممبران کو حیران کرتے رہتے ہیں۔میرے پاس کارٹیئر کی ایک سونے کی گھڑی تھی جس نے اکشے کمار کی توجہ حاصل کی چناں چہ اکشے نے مزاحیہ انداز میں یوں اداکاری کی جیسے یہ گھڑی اس کی ہو اور میں نے چوری کرلی ہے۔

اداکار کاکہنا تھاکہ اکشے کمار نے اس موقع پر ملازم لڑکے پر چیختے ہوئے کہا کہ اس نے اداکار کی گھڑی جاوید صاحب کو کیوں دی ہے۔اکشے کمار کے مذاق سے چند لمحوں کیلئے ٹیم ممبر حیران ہوگئے لیکن پھر پرینک سمجھ آنے پر ان کے قہقہے چھوٹ گئے تھے۔